Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ میں سرد جنگ

شائع 27 مئ 2020 08:34am

ٹیکس معاملات کی یقین دہانی پر بھارت ہٹ دھرمی پراترآیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کہیں اور کرانے کی دھمکی دے دی۔

گزشتہ کئی ماہ سے آئی سی سی اور بھارت کے درمیان جنگ جاری تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بھارت سے ورلڈکپ کے حقوق واپس لیے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ نے مزید مہلت مانگ لی۔

بھارت نے آئندہ برس اکتوبرمیں ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کرنی ہے۔

۔